اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور توحید حسن نے باہمی تعلق، تجارت، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مفاد اور علاقائی امن و خوشحالی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.