کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں 4 منزلہ اچکزئی پلازہ میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔ تفصیلات کے مطابق پلازے میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہیں اور تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں تاکہ ہنگامی کارروائی اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Trending
- دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرہ
- تربت میں 120 بستروں پر مشتمل ایف سی ہسپتال عوام کیلئے کھول دیا گیا
- خواتین کیلئے روزگار کا بڑا منصوبہ: وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی شامل
- مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 4 سیاح جھلس کر جاں بحق
- ایشین گیمز 2026 کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
- پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا: رانا ثناء
- قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور
- خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
- پاک افغان سرحد پر بڑی کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
- Daily Mashriq 10-06-2026
You might also like