بھارت کا کرکٹ میں ایک اور ڈراما، انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت کا کرکٹ میں ایک اور ڈراما، انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا

بھارت کی انڈر-19 ٹیم بھی سوریا کمار یادیو کے نقش قدم پر گامزن ہے اور ایشیا کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ میں بھی ڈراما رچایا جہاں بھارتی ٹیم کے کپتان نے بنگلہ دیش کے کپتان سے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں میچ کے آغاز سے قبل ماحول خوش گوار نظر نہیں آیا۔

بلاوایو میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر سے شروع ہوا اور ٹاس کے لیے بخار میں مبتلا بنگلہ دیش کے کپتان عزیز الحکیم کی جگہ نائب کپتان زواد ابرار میدان میں آئے جبکہ بھارت کے کپتان آیوش مہیترے ٹاس کے لیے موجود تھے۔

 

بنگلہ دیش کے کپتان زواد ابرار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان کے درمیان ہاتھ نہیں ملایا جو کرکٹ کی روایت ہے۔

اس واقعے پر آئی سی سی اور دونوں ملکوں کے بورڈز کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.