امریکا اسرائیل کیساتھ ملکر اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے: ایرانی سفیر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا اسرائیل کیساتھ ملکر اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے: ایرانی سفیر

ایرانی سفیر برائے اقوامِ متحدہ امیر  سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران میں اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

ایرانی سفیر  برائے اقوامِ متحدہ امیر سعید ایروانی  نے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے امریکی اقدامات مسترد کردیا۔

انہوں نے  اس حوالے سے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جس میں  امریکی اقدامات کو  اقوامِ متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ امریکی اقدامات غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور  امریکا کی پالیسیاں عالمی امن اور  بین الاقوامی قوانین کے لیے خطرہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.