ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اب کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اب کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق جاری بحث پر مختصر مگر واضح ردعمل دیا ہے۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کی جانب سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اس وقت کہاں موجود ہے تو محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘‘۔

ذرائع کے مطابق حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق کوئی بات زیر بحث نہیں آئی۔ اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی سوال یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.