عدالت کا مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عدالت کا مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس اسلام آباد کی عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.