سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں، یواےای کا یمنی جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کرکارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک ہے، یہ اقدام ہماری قومی سلامتی اورجمہوریہ یمن کےامن سمیت پورے خطےکے لیےخطرہ ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہےکہ یہ اقدامات یمنی حکومت کی حمایت کے لیے عرب اتحاد کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے یا اس سے چھیڑچھاڑ کو ریڈلائن سمجھا جائےگا، ہم کسی ایسےاقدام سےگریزنہیں کریں گے جو اس خطرے کے سدباب کے لیے ضروری ہو۔
سعودی عرب نے صدریمنی صدارتی قیادت کونسل اور ان کی حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ ہم یمن کے امن، استحکام اور خودمختاری کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔