اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا

اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این ایجنسی کا استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی، قانون سازی سے انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی کی جاسکے گی، اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے 2 دفاتر ضبط کر سکیں گے۔

خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ یہ قانون اسرائیلی کمپنیوں کو انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم کرنے سے روکتا ہے، اسرائیل نے گزشتہ سال انروا پر پابندی عائد کی تھی۔

انروا کا کہنا ہے کہ اسرائیل یو این ایجنسی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایجنسی پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.