ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن سال کے اختتام تک خود کو ڈی پورٹ کریں گے، انہیں مفت ہوائی ٹکٹ اور 3 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

محکمے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن اگر CBP Home ایپ کے ذریعے رضاکارانہ واپسی کے لیے رجسٹریشن کراتے ہیں تو انہیں سفری سہولت کے ساتھ نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل یہ رقم ایک ہزار ڈالر تھی جسے اب بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P