برازیل میں تیز آندھی سے سٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گر کر تباہ ہوگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برازیل میں تیز آندھی سے سٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گر کر تباہ ہوگیا

جنوبی برازیل میں آنے والی تیز اور شدید آندھی کے باعث اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل پر مبنی ایک بڑا مجسمہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر گویبا میں پیش آیا، جہاں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے قریب نصب 24 میٹر بلند اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ تیز ہواؤں کا مقابلہ نہ کر سکا اور زمین پر آ گرا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز آندھی کے دوران مجسمہ پہلے جھکتا ہے اور پھر اچانک گر جاتا ہے، جبکہ اس وقت قریبی سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔

ادھر مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ واقعے کے وقت اطراف کا علاقہ تقریباً خالی تھا، اسی وجہ سے کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.