عزت ، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے: فیلڈ مارشل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عزت ، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے ملتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔ دفاعی معائدہ تاریخی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.