پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لئے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لئے اضافی فنانسنگ کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

منصوبوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان منصوبوں کے لئے مضبوط عزم پر حکومتِ پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.