سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے ٹی ایل پی سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم ٹی ایل پی کی سیاست سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہورہے ہیں، اور یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ شہدا کے خون کے احترام میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر پاک فوج کو ضرورت پڑی تو ہم اپنی افواج کے ساتھ سرحدوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاجی کال کا کوئی جواز نہیں تھا، بیرونی چیلنجز کے باوجود احتجاج غیرمناسب تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P