دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں، دفترخارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں، دفترخارجہ

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں، مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پولیند کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے،پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.