کبھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، اپنا آئینی فرض ادا کروں گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا۔

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا قانون و آئین پر عملدرآمد کریں گے، میرا جواب ہائیکورٹ میں جمع ہو چکا ہے۔

 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں آج رات ہر صورت میں کے پی کے پہنچ جاؤں گا، گورنر کے پاس طیارہ نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا طیارہ فراہم کریں۔

ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتا سکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P