چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا:اویس لغاری کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا:اویس لغاری کا دعویٰ

وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا  تھا کہ گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبال جان ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں گردشی قرضےمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہماری حکومت گردشی قرضےمیں ایک ہزار ارب کی کمی لائی، ہماری حکومت میں بجلی کے نقصانات میں واضح کمی آئی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے کی بچت کی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے،1225ارب روپے کے گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا، بہترین پر فارمنس کے ذریعے گردشی قرضوں کو کم کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، گردشی قرضےکے خاتمے سے صارفین کوبجلی قیمتوں میں ریلیف ملےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.