کوئٹہ: دشت ٹریک پر جعفر ایکسپریس فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ایک بوگی الٹ گئی۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر امدادی ٹیمیں دشت روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس بھی روانہ کی گئی ہیں۔ حکام نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
You might also like