عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر اربوں ڈالر انویسٹ کیے ہیں، اور یہ جماعت دہشتگردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے جبکہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں ہم نے 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، اس دوران ہمارے بہادر جوان و افسران اور معصوم شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس جنگ کے دوران کچھ لوگ دہشت گردوں کی سہولت کاری اور افواج پاکستان کی قربانیوں کی توہین کرتے رہے، پاکستان میں ایک ایسی جماعت نے جنم لیا جس نے اپنے اداروں پر منظم سازش کے تحت حملے کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.