کوئٹہ میں خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، دھماکے میں 15 افرادجاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں 8 کلو باردوی مواد استعمال کیا گیا، جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھےلیکن منتظمین کی ضد پر اجازت دی، جلسے کی این او سی 3 بجے کے لیے دی گئی تھی لیکن جلسہ رات 9 بجکر 45 منٹ پر ختم ہوا تھا، خودکش حملہ قائدین کی روانگی کے بعد ہوا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات ور پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے،، دھماکا خودکش تھا اور 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تھریٹس تھے اور جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن منتظمین جلسہ کرنے پر بضد تھے، حکومت نےمجبور ہوکرجلسہ منعقد کرنے کےلیے این او سی جاری کیا۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ جلسہ کے منتظمین کو مغرب سے قبل ہی جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر جلسہ رات پونے 10 بجے ختم ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.