سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.