سیلاب سے فصلیں تباہ: اقوام متحدہ نے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سیلاب سے فصلیں تباہ: اقوام متحدہ نے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ملک میں غذائی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پاکستان بھر میں وسیع زرعی زمینیں زیر آب آگئی ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے خوراک کے بحران اور مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بدترین سیلاب نے گزشتہ ہفتے سے شمال مشرقی پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے سیکڑوں دیہات، اسکول اور مراکز صحت زیر آب آگئے، مویشی بہہ گئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں، اس کے علاوہ تقریباً 50 افراد جاں بحق ہوئے اور ہزاروں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

پانی اب مزید جنوب میں دریائے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی تباہی مچائے گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ’ یہ معمول کی بات نہیں، مگر یہ نیا معمول بنتا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر مون سون کا سیزن اب پاکستان بھر میں آبادیوں کے لیے خوف اور تباہی کا پیغام لاتا ہے۔’

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.