ڈیمز بنتے تو جو سیلابی پانی آج زخمت بنا ہوا ہے وہ نعمت ہوتا : علی امین گنڈا پور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈیمز بنتے تو جو سیلابی پانی آج زخمت بنا ہوا ہے وہ نعمت ہوتا : علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ڈیمز بنتے تو جو سیلابی پانی آج زخمت بنا ہوا ہے وہ نعمت ہوتا ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈیمز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جتنا پیسہ سیلاب متاثرین پر لگایا اس سے کئی ڈیم بن سکتے تھے، صوبے کے وسائل سے خود ڈیمز بنائیں گے تاکہ پانی بچایا جا سکے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں ۔

ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،

مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں، صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.