بیرسٹر گوہر سمیت 18 ایم این ایز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے سپیکر کے حوالے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بیرسٹر گوہر سمیت 18 ایم این ایز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے سپیکر کے حوالے

چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 ایم این ایز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے سپیکر کو جمع کرا دیئے۔

جمع کرائے گئے استعفوں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا استعفیٰ بھی شامل ہے، گوہر علی نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔

بیرسٹر گوہر نے استعفیٰ سپیکر آفس جمع کرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے ایم این ایز کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا پیغام دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوایا تھا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بھی قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

فیصل امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سپیکرقومی اسمبلی کو ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.