بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند ہے۔

موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، انٹرنیٹ ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوگئے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے تاجر سرکاری و نجی دفاتر میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں جبکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگار ہونے لگے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P