شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنےکا امکان

حکومت کی جانب سے شہریوں کو 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل15 اگست کو کیا جائےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P