آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 4,009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔

بھارت 4,471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P