تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تاریخ میں پہلی بار قومی بوائز فٹبال ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کر دیا۔

پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔

عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر ہیں۔

پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم رواں سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں حصہ لے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.