زیارات کیلئے بذریعہ سڑک جانے پر پابندی مسترد، ایم ڈبلیو ایم کا زائرین کے ہمراہ ریمدان بارڈر جانے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زیارات کیلئے بذریعہ سڑک جانے پر پابندی مسترد، ایم ڈبلیو ایم کا زائرین کے ہمراہ ریمدان بارڈر جانے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم ) نے زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے زائرین کے ہمراہ ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجا ناصر عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کربلا زیارات پر جانا ہمارے ایمان کاحصہ ہے، ہم اپنے عقیدتی فریضے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق اورایران جانےوالےزائرین کا مکمل ڈیٹاموجود ہے، حکومت نے ایران میں زائرین کو سہولیات فراہم کرنےکیلئے میٹنگ کی تھی اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر پابندی سے اربوں روپوں کا نقصان ہو رہا ہے، حکومت کو زائرین کے زیارات پر جانے سے معاشی فائدہ ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.