پاکستان اور ترک بحریہ کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی جنگی مشق کا انعقاد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور ترک بحریہ کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی جنگی مشق کا انعقاد

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔

مشق کے دوران لائیو فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی شامل کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.