گوادر پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے درمیان گوادر بندرگاہ پر سرمایہ کاری بڑھانے کے معاہدے پر اتفاق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گوادر پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے درمیان گوادر بندرگاہ پر سرمایہ کاری بڑھانے کے معاہدے پر اتفاق

وزارت بحری امور نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) اور ایک چینی کمپنی کے درمیان گوادر بندرگاہ پر سرمایہ کاری بڑھانے کے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں گوادر بندرگاہ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے فعال بنانے کی کوششیں تیز کی ہیں، گوادر بندرگاہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل تعمیر ہوئی تھی لیکن اب تک مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکی، جنوری میں حکومت نے نجی شعبے سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا کارگو گوادر بندرگاہ کے ذریعے روانہ کریں، اور تجارت کے فروغ کے لیے تفصیلی تجاویز طلب کی تھیں۔

وزارت بحری امور کے مطابق’ چین کی ’شننگ انٹرپرائز‘ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی خط (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں تاکہ گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون میں صنعتی و تجارتی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، جس سے گوادر کی بطور خطے کے اہم تجارتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔ ’

وزارت بحری امور نے بتایا کہ اس مفاہمتی خط پر ، جو مختلف منصوبوں کا خاکہ پیش کرتا ہے، ’شننگ انٹرپرائز‘ کے یی جیانگ اور وزارت بحری امور کے ایڈیشنل سیکریٹری عمر ظفر شیخ نے دستخط کیے، جبکہ جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ نے تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.