ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوان ہماری حفاظت کےلیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشت گردوں سے مقابلہ نہیں کررہی، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔

علی امین گنڈاپور نے شہدا کی فیملیز کیلیے 50 ہزار روپے فی فیملی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء پیکیج کو بڑھایا ہے، خواہش تھی کے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شہداء کے ورثا کو ایک، ایک اپلاٹ دوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.