کوئٹہ ( پ ر) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اگلے دوسال میں3لاکھ نوجوانوں کوفنی ٹریننگ دی جائے گی ۔وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بلوچستان کے چار اضلاع ڈیرہ بگٹی ، موسیٰ خیل ، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے وزیر اعظم لپ ٹاپ اسکیم کے تحت بلوچستان کے تمام یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلباو ¿ں کو مفت لپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت سے لیس کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے غیر معمولی نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کے روز کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت اور بوائے سکاﺅٹس ہال میں نیوٹیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن ( نیوٹیک ) بلوچستا ن حسین بخش مگسی نے وزیر مملکت کو بریفنگ دی ۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم جناب شہباز شریف کے وژن کے مطابق جہاںمعیشت کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وہاں موجودہ حکومت تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 64 حصہ نو جوانوں پر مشتمل ہے۔ جو اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے نو جوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چار دانش اسکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسکول ضلع ڈیرہ بگٹی ضلع موسیٰ خیل ضلع قلعہ سیف اللہ اور ضلع سبی میں قائم کئے جائیں گے۔ اسی طرح وزیر اعظم لپ ٹاپ اسکیم کے تحت بلوچستان کے تمام یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلباو ¿ں کو مفت لپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آنے والے 2 سالوں میں 3 لاکھ نو جوانوں کو مختلف مہارتوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔ نیوٹیک نے گزشتہ دو سالوں کے دران بلوچستان میں 31000 سے زیادہ نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی۔ اسی طرح نیوٹیک کے زیر اہتمام بلوچستان میں پرائم منسٹر اسکل فارآل پروگرام کے تحت 3895 نوجوانوں کو مہارت فراہم کی گئی ہے۔پرائم منسٹر اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (بیچ (1) ٹوٹل 7390 نوجوانوں کو مہارت فراہم کی گئی پرائم منسٹر اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (پیچ (2) ٹوٹل 6252 نوجوانوں کو مہارت فراہم کی گئی خصوصی پروگرام جیسے سمر آف کوڈ ، یو این ایچ سی آرکے ہنر پروگرام اور ( سب ٹھیک کر دوں گی ) کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات ا ±ٹھائے گئے پرائم منسٹر اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام (25-2024) کے تحت بلوچستان میں 186 اداروں میں مختلف مہارتوں میں 6132 نو جوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے۔جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 3085 نوجوانوں کو مہارت فراہم کی گئی مینوفیکچرنگ اور ٹیکسٹائل میں 900 نوجوانوں کو مہارت فراہم کی گئی ہے ہیلتھ کیئر میں640، زراعت میں535، تعمیرات و توانائی میں280تعمیرات اور توانائی 280 نوجوانوں کو مہارت فراہم کی گئی ہے اسی طرح خواتین کو بااختیار اور ہنر مند بنانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے موبائل ریپئرنگ، گھریلو بجلی کی مرمت جیسے اہم مہارتوں میں 180 طالبات کو ٹریننگ دی گئی۔انہوںنے کہا کہ GIZ اور برٹش کونسل کے تعاون سے بلوچستان میں 10 تربیتی اداروں کو اپ گریڈیشن اور 3 سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام کا فیصلہ ہوا ہے ان اقدامات کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم ہنگ تعلیم و تربیت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے ۔
Next Post
You might also like