فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ، متعدد دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ، متعدد دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل

فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، نام نہاد لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پر آگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد صہیب لانگو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل ہے، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے مارے جانے والے متعدد دہشت گرد نام نہاد لاپتہ افرادکی لسٹ میں شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 کو گوادر حملے میں مارے جانے والا دہشت گرد کریم جان بھی لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل تھا، اس کے علاوہ نیول بیس حملے میں مارا جانے والا دہشت گرد عبدالودود بھی لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ماہ رنگ لانگو نے ہمیشہ نام نہاد لاپتہ افراد کا بیانیہ اپنے مضموم عزائم اور ریاست کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کیا، ہلاک دہشت گرد صہیب لانگو کی ماہ رنگ لانگو کے ساتھ مظاہروں میں کئی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نام نہاد لاپتہ افراد وہی ہیں جو فتنہ الہندوستان کے آلہ کار بن کر نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 جولائی 2025 کو قلات آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد صہیب لانگو جہنم واصل ہوا، فتنہ الہندوستان نے دہشت گرد صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت اور خود سے وابستگی کو تسلیم کیا، فتنہ ہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم پانک اور بھام نے دہشت گرد صہیب لانگو کو 25 جولائی 2024 کول اپتہ قرار دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.