جولائی میں افراط زر کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہے گی، وزارت خزانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جولائی میں افراط زر کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہے گی، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے ماہ جولائی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح (افراط زر) 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس کی وجہ قیمتوں میں استحکام اور رسد کے بہتر حالات کو قرار دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد رہی، جبکہ مالی سال کے اختتام (30 جون) تک اوسط مہنگائی 4.49 فیصد رہی، جو گزشتہ سال کی 23.4 فیصد کے مقابلے میں نو سال کی کم ترین سطح ہے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026 کے ابتدائی مہینوں میں معیشت کی بحالی برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کی بنیاد بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے پر ہے۔

ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون میں بڑی صنعتوں کی پیداوار (لارج اسکیل مینوفیکچرنگ) نے ممکنہ طور پر اپنی رفتار برقرار رکھی، جس کی وجہ نجی شعبے کے قرضے میں اضافہ اور پیداوار میں وسعت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.