سانحہ 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو 10،10 سال قید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سانحہ 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو 10،10 سال قید

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

سزا پانے والوں میں سابق ایم این اے بلال اعجاز بھی شامل ہیں، ملزمان پر پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک احمد بچھر نے کہاکہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا قانونی ضابطے پورے کیے بغیر خلاف آئین فیصلہ دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.