سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے الیکشن ہوئے جس میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

جنرل نشستیں

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں میں پی ٹی آئی نے چار جبکہ اپوزیشن نے تین اپنے نام کیں۔ تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری ہیں جنہیں بالترتیب، 22 اور 21، 21 ووٹ ملے۔

جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش 18 جبکہ طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ٹیکنوکریٹ

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور نواز لیگ کے دلاور کامیاب قرار پائے، دونوں نے بالترتیب 89 اور 54 ووٹ حاصل کیے۔

خواتین نشست

خواتین نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ گنتی کے دوران خواتین نشست کے لیے کاسٹ کیے گئے دو ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔

11 نشستوں پر 25 امیدوار مدمقابل

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق 11 نشستوں کے لیے 25 امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے 7 جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.