بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.