سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! پہلی بار ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! پہلی بار ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 2202 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر بینکنگ، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مثبت سرگرمی ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری، آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت اشارے اور روپے کی قدر میں استحکام نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں، مالیاتی اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق خبریں خوش آئند سمجھ رہے ہیں، جس کا اثر براہِ راست مارکیٹ کی کارکردگی پر پڑ رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.