مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز کی 93 ارب روپے کی تاریخ ساز آمدن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز کی 93 ارب روپے کی تاریخ ساز آمدن

مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز نے آمدنی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 93 ارب روپے کی آمدن حاصل کرلی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے نے جون میں ختم ہونے والی مالی سال میں آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب جبکہ دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔

 

 

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے، گزشتہ سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.