سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا : ترجمان جے یو آئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا : ترجمان جے یو آئی

ترجمان جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق اب تک مولانا فضل الرحمان سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمارے پاس آرہے ہیں مگر مجلس عاملہ عمومی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی منظوری نہیں دی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.