اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے اختتام سے اب تک غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز کے قریب یا امدادی قافلوں کے راستوں میں نشانہ بنایا۔
او ایچ سی ایچ آر کی ترجمان روینا شمدا سانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ’7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے مقامات کے آس پاس شہید ہوئے جبکہ 183 افراد غالباً امدادی قافلوں کے راستے میں نشانہ بنے‘۔