دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 بسوں کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہید کردیا

دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا۔ جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔

ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے اور ان کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو راخنی منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جا سکے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد بسوں سے اتار کر شہید کیا، بےگناہ شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنۃ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P