صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قانون پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی، اب صدرکی توثیق حاصل کرنےکے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.