ایکسچینج کمپنیوں نے مالی سال25-2024 میں ترسیلات زر میں 5 ارب ڈالر کا حصہ ڈالا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایکسچینج کمپنیوں نے مالی سال25-2024 میں ترسیلات زر میں 5 ارب ڈالر کا حصہ ڈالا

پاکستان میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کمپنیوں نے جون کے مہینے میں ترسیلاتِ زر کی مد میں تقریباً 45 کروڑ ڈالربینکوں کو فروخت کیے، جس کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران ان کا مجموعی حصہ تقریباً 5 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے کہا کہ ’ہم نے جون میں تقریباً 45 کروڑ ڈالر بینکوں کو فروخت کیے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ملک میں زرِمبادلہ کی شرحِ تبادلہ کے استحکام میں بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں‘۔

ایکسچینج کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت انہیں پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو (پی آر آئی) کا حصہ بنا دیا گیا ہے، یہ کمپنیاں طویل عرصے سے مطالبہ کر رہی تھیں کہ انہیں بھی وہی مراعات دی جائیں جو بینکوں کو دی جاتی ہیں، کیونکہ وہ بھی ترسیلاتِ زر کے بہاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ظفر پراچہ نے کہاکہ’یہ ترغیب بلاشبہ ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلات میں اضافہ کرے گی، اور میرا ماننا ہے کہ مالی سال 26-2025 میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے دوران ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے موصول ہونے والی مجموعی ترسیلات کا اندازہ تقریباً 5 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے، تاہم یہ اعداد و شمار ابھی سرکاری طور پر تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.