سب زیادہ عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سب زیادہ عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے

پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ کے مالک راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔

راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچرانگلینڈ کے کھلاڑی جوشے لییالا سے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ کا اعزاز چھینا۔

انہوں نے ایک منٹ میں374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آفیشل طور پر تصدیقی ای میل جاری کر دی جبکہ ریکارڈ کو ویب سائٹ پر اپڈیٹ بھی کر دیا۔

راشد نسیم نے 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔

راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے، وہ ایک گھنٹے میں 32 ہزار 686 مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کو وزن کے ساتھ 24 ہزار سے زیادہ مکے ٹارگٹ پر مار چکے جبکہ ایک منٹ ایک کلو وزن کے ساتھ 675 اور 3 منٹ 1896 اور ایک کلو وزن کے ساتھ 1778 فل کانٹیکٹ پنچ کا ریکارڈ بھی اب تک پوری دنیا میں کوئی نہ توڑ سکا۔

حال ہی میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 207 مکے مار کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کیا تھا جبکہ ایک ہاتھ سے ایک کلو وزن کے ساتھ 163 سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی راشد نسیم کے پاس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.