وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔

اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے، اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہم مرحلہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعےمیں منتقل کیاگیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی، بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، پائیدار ترقی کے مراحل کے لیے مسائل کو حل کرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.