سوات واقعہ سے پی ٹی آئی کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آچکی ہے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سوات واقعہ سے پی ٹی آئی کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آچکی ہے

امیر جماعت اسلامی جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاحتی علاقوں میں دریا کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے۔

صوبائی دارالحکومت میں منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سوات واقعہ سے پی ٹی آئی کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آچکی ہے،کے پی میں پی ٹی آئی گزشتہ تیرہ برسوں سے حکمرانی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے سیاحوں تک پہنچنے میں ہیلی کاپٹر سے محض آدھ گھنٹہ درکار تھا، حکمرانوں نے عوام کو تنہا، بے یارومددگار اور مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے، ملک کا حکمران طبقہ وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر ڈکار رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوگئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاحتی علاقوں میں دریا کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.