امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، ایران کو دفاع کا حق ہے، شہباز کا پزشکیان کو فون – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی، ایران کو دفاع کا حق ہے، شہباز کا پزشکیان کو فون

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کی ایران کے ساتھ ’غیرمتزلزل یکجہتی‘ کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے حق دفاع کو تسلیم کیا ہے۔

وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی حملوں کی مذمت کی، جو گزشتہ 8 روز میں اسرائیل کی بلاوجہ اور غیرمنصفانہ جارحیت کے بعد ہوئے۔

وزیراعظم شہباز نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت میں امریکا کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی میں موجود اداروں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.