وزیراعظم نے پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم نے پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے جب کہ ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔

ذرائع نے  بتایا کہ اجلاس میں ایران کی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے اور ملکی داخلی و سرحدی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب و دیگر بھی شریک ہوں گے، اجلاس کل 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.