اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایران اسرائیل جنگ بارے تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایران اسرائیل جنگ بارے تبادلہ خیال

وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار صدر طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.